26 اگست ، 2021
اپنی رشتے دار لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بناکر اُسے بلیک میل کرنے والا شخص دھرلیا گیا۔
گجرات میں متاثرہ لڑکی کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایکشن لیا اور ملزم کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکی کا رشتے دار اور پہلے سے شادی شدہ ہے اور لڑکی پرشادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اقبال کے مطابق واقعہ گجرات کے علاقہ چنڈیالہ میں پیش آیا۔
ملزم کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر لڑکی کے ورثا نے ایف آئی اے کو شکایت کی تھی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزم سے لڑکی کی ویڈیوز اور تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔