دنیا
Time 27 اگست ، 2021

افغانستان کے شہر کابل میں ایک اور دھماکے کی اطلاع

اے ایف پی کے مطابق جمعرات کے روزکابل ائیر پورٹ کے قریب یکے بعد دو دھماکوں کے بعد جمعے کی صبح ایک اور زور دار دھماکا سنا گیا ہے —فوٹو:اسکرین گریب
اے ایف پی کے مطابق جمعرات کے روزکابل ائیر پورٹ کے قریب یکے بعد دو دھماکوں کے بعد جمعے کی صبح ایک اور زور دار دھماکا سنا گیا ہے —فوٹو:اسکرین گریب

فرانسیسی خبررساں ادارے (اے ایف پی ) کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اور زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ۔

اے ایف پی کے مطابق جمعرات کے روزکابل ائیر پورٹ کے قریب یکے بعد دیگرے  دو دھماکوں کے بعد رات گئے ایک اور زور دار دھماکا سنا گیا ہے ۔

اے ایف پی کا کہنا ہےکہ دھماکے کی وجوہات فوری طور پر  معلوم نہیں ہوسکیں۔

یاد رہے کہ  جمعرات کے روز کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ کے قریب یکے بعد دیگرے 2 زور دار دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

شدت پسند دہشت گرد تنظیم داعش نےکابل ائیرپورٹ پر ایک  خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ دوسرے حملے کے حوالے سے داعش کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

طالبان کا بیان 

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر بعد میں سنائی دینے والے دھماکے  امریکی فورسز نےاپنے سامان کو تباہ کرنےکیلئے کیے  ۔

انہوں نے افغان عوام سے کہا کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید خبریں :