آرمی چیف سے برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈ مور  نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان  باہمی دلچسپی اور  پیشہ ورانہ امور سمیت انٹیلی جنس اور  دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آئی ایس پی آرکےمطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کر رہا ہے۔

مزید خبریں :