افغانستان سے پاکستان آنیوالے افراد کو صرف21 دن کا ٹرانزٹ ویزا دیں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان آنے کے خواہشمند افراد کو صرف 21 دن کا ٹرانزٹ ویزا دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ افغان باشندوں کی دستاویز ٹھیک ہیں تو ویزا دینے کو تیار ہیں، اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ سمیت تمام ملکوں کے سفارتکاروں کو بھی ویزے دینے کو تیار ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کابل سے 1500 لوگ نکالے، ایک ہزار 480 افراد طورخم کے راستے یہاں پہنچے جبکہ افغانستان کے ساتھ چمن اور طورخم بارڈر کھلا ہوا ہے۔

اپوزیشن سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کو چاہیے قومی معاملے پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہو  اور مولانا فضل الرحمان کو اب ملک کیلئے سیاست کرنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف وطن واپس آنا چاہیں تو 24 گھنٹے کے اندر پاسپورٹ مل سکتا ہے، سیاستدان لوٹ مار کا پیسہ باہر بیٹھ کر کھاتے ہیں یہ لوگ قبر کیلئے وطن آجاتے ہیں رہنے کیلئے نہیں۔

مزید خبریں :