27 اگست ، 2021
فیصل آباد میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبرکرائم سرکل کے مطابق ایک متاثرہ لڑکےکی شکایت پر کشمیر پل کے قریب کارروائی کی گئی اور4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے برآمد موبائل فونز میں لڑکوں کے علاوہ لڑکیوں کی بھی غیر اخلاقی ویڈیوز ملیں۔
ملزمان کے بارے میں ایف آئی اے کو شکایات ملی تھیں کہ ملزمان موبائل فون پر ایپ کے ذریعے نازیبا چیٹ کرکےکم عمرلڑکوں سے جنسی مراسم قائم کرتے اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناتے تھے۔
پھر ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا گروپس پر شیئرکرکے لڑکوں کو جنسی مراسم کی ترغیب دی جاتی تھی، چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔