Time 27 اگست ، 2021
پاکستان

نور مقدم کیس کا چالان مکمل، پولیس نے ملزم کو کیا سزا دینے کی استدعا کی؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کیس کا پولیس نے چالان مکمل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ملزم ظاہر جعفر کو مجرم قراردیا گیا ہے جبکہ ملزم کے والدین اور تھراپی ورکس کے مالک اور ملازم بھی مجرم ٹھہرائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیریا منگل کوپولیس چالان عدالت میں پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق چالان میں تمام ملزمان کو سخت سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت کی استدعا کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چالان میں دیگرملزمان پراعانت اورجرم چھپانے کے تحت سزا کی استدعا کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 20 مئی کو 28 سالہ نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :