Time 27 اگست ، 2021
کھیل

رمیز راجہ پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن نامزد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن اِن چیف اور وزیراعظم عمران خان نے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو آئندہ تین سال کیلئے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا رکن نامزد کردیا۔

احسان مانی کی بطور پی سی بی چیئرمین مدت 24 اگست کو ختم ہو چکی، اس کے بعد سے وسیم خان بطور قائم مقام چیئرمین کرکٹ بورڈ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے بورڈ کے 36ویں چیئرمین کے انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 13 ستمبر کو طلب کیا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی کے پیٹرن ان چیف اور وزیراعظم عمران خان نے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو آئندہ تین سال کیلئے بی او جی کا رکن نامزد کیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں ارکان کی تعیناتیاں تین سال کیلئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بی او جی کے اجلاس میں سابق کپتان رمیز راجہ کو چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔

بی او جی کے دیگر 5 ارکان میں عاصم واجد جواد، عالیہ ظفر، عارف سعید اور جاوید قریشی شامل ہیں، یہ تمام ارکان بحیثیت آزاد رکن بی او جی کا حصہ ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان بھی بی او جی میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :