Time 28 اگست ، 2021
دنیا

امریکی صدر نے پھر کابل ائیرپورٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا

گزشتہ دنوں کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا— فوٹو:فائل
گزشتہ دنوں کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا— فوٹو:فائل

امریکا  کے صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر کابل ائیرپورٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

گزشتہ دنوں کابل ائیرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا تھا اور 13 امریکی فوجیوں اور 2 برطانوی شہریوں سمیت 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ان حملوں میں کابل ائیرپورٹ پر موجود افغان شہری بڑی تعداد میں مارے گئے اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

ان دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا اور اب ایک بار پھر امریکی صدر نے حملے کی پیش گوئی کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران نئے حملے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے ایک بار پھر افغانستان پر فضائی حملہ کرکے ائیرپورٹ حملے کے منصوبہ سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی اور میجر جنرل ولیم ٹیلر نے پریس کانفرنس کی جس میں بتایا کہ افغانستان میں ڈرون حملےمیں داعش خراسان کے 2 جنگجو مارے گئے ہیں۔

مزید خبریں :