صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصاویر ڈیلیٹ کردیں

صنم چوہدری کو شہرت ڈرامہ سیریل گھر تتلی کا پر سے ملی —فوٹو:فائل
صنم چوہدری کو شہرت ڈرامہ سیریل' گھر تتلی کا پر 'سے ملی —فوٹو:فائل

 اداکارہ صنم چوہدری نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔ 

صنم چوہدری نے 2013 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم انہیں شہرت ڈرامہ سیریل' گھر تتلی کا پر  'سے ملی۔

وہ 2019 سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہیں اور اب انہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔

صنم چوہدری نے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں تبدیلی کردی ہے اور 'اداکارہ' کا لفظ ہٹاتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اسلام سیکھ رہی ہوں‘۔

ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر صرف ان کے نکاح کی کچھ تصاویر موجود ہیں ۔

اس کے علاوہ صنم چوہدری نے جمعرات کے روز ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں گلدستے اور کیک میز پر رکھے ہوئے ہیں اور لکھا کہ اہلخانہ نے میرے اللہ کی طرف رجوع  کرنے کے فیصلے  کا اس  طرح  سے خیرمقدم کیا۔

صنم چوہدری نے باضابطہ طور پر شوبز چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا لیکن حالیہ دنوں میں ان کی انسٹاگرام پر ہونے والی سرگرمیوں کے باعث قیاس کیا جارہا ہے کہ وہ انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہیں۔

مزید خبریں :