دنیا
Time 29 اگست ، 2021

افغانستان میں خوراک کے ذخائر ختم ہونے والے ہیں، یورپی یونین

یورپی یونین نے خبردار کیا ہےکہ افغانستان میں خوراک کے ذخائر ختم ہونے والے ہیں ۔

ایک بیان میں یورپی یونین کی جانب سےکہا گیا ہےکہ افغانستان میں خوراک کے ذخائر ختم ہونے والے ہیں، اس لیےفوری طور پر افغانستان کی انسانی امداد 50 ملین سے 200 ملین یوروکردی ہے۔

یورپی یونین کا یہ بھی کہنا ہےکہ  امداد طالبان کے حوالے نہیں کی جائےگی بلکہ این جی اوز کو دی جائےگی ۔

اس سے قبل یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا تھا کہ طالبان رہنماؤں سے معاملات واضح نہ ہونے تک افغانستان کی ترقیاتی امداد معطل رہےگی تاہم افغان عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد جاری رہےگی۔

مزید خبریں :