30 اگست ، 2021
وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں ڈیموں کے تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی اور بڑے ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ڈیموں کی تعمیر میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈیموں کا تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے اقدامات یقینی بنائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے ڈیموں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے،نئے ڈیموں کی تعمیر پانی کی ضروریات پورا کرے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ نئے ڈیموں کی تعمیر سستی بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔