دنیا
Time 31 اگست ، 2021

امریکی انخلا کے بعد کابل ائیر پورٹ کا کنٹرول بھی طالبان نے سنبھال لیا

امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان نےکابل ائیرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیاہے۔

 جیو نیوز  امریکی انخلا کے بعد پہلی بار کابل ائیرپورٹ کے اندر کے مناظر سامنے لے آیا ہے، اسکرین پر دکھائے جانے والے مناظر  میں  فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر، بکتر بند گاڑیاں اور جابجا بکھرا فوجی سازو سامان دیکھا جاسکتا ہے۔

 ہینگر، ٹارمک اور  ائیرپورٹ کے مختلف حصوں سے جیونیوز کی ٹیم کی خصوصی کوریج کا سلسلہ جاری ہے۔ مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حامد کرزئی ائیرپورٹ امریکی فوج کے بے ہنگم اور  جلد باز انخلا کی تصویر پیش کر رہا ہے، افغانستان چھوڑنے سے پہلے امریکی فوج نے بیشتر سامان ناکارہ بنا دیا ہے۔

جیو نیوز کی  خصوصی  کوریج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان نے ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد وہاں نماز  بھی ادا کی۔  

خیال رہے کہ گزشتہ رات امریکا نے افغانستان سے اپنا فوجی انخلا ڈیڈ لائن سے قبل ہی مکمل کرلیا ہے  اور وہاں موجود آخری امریکی فوجی بھی رات 12 بجے سے پہلے ہی کابل ائیرپورٹ سے روانہ ہو گئےہیں۔

مزید خبریں :