پاکستان
15 اکتوبر ، 2012

لاہور: دہشت گردوں کی مدد کا الزام، کالعدم تنظیم کے 2 کارکن گرفتار

لاہور: دہشت گردوں کی مدد کا الزام، کالعدم تنظیم کے 2 کارکن گرفتار

لاہور … لاہور کے علاقے ہنجر وال سے کالعدم تنظیم کے 2 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ہنجر وال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 کارکنوں خالد اور عبداللہ کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد اور عبداللہ کو دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث افراد کی مدد کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عبداللہ کا بھائی 2 سال قبل وزیرستان میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوا تھا۔

مزید خبریں :