Time 03 ستمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اہلیہ پر تشدد کا الزام، ہنی سنگھ کی عدالت میں پیشی

ہنی سنگھ اپنے وکلا کے ہمراہ نئی دہلی کی تیس ہزاری عدالت میں پیش ہوئے تاہم سماعت کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں— فوٹو: فائل
ہنی سنگھ اپنے وکلا کے ہمراہ نئی دہلی کی تیس ہزاری عدالت میں پیش ہوئے تاہم سماعت کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں— فوٹو: فائل

معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اہلیہ پر تشدد کے کیس میں نئی دہلی کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنی سنگھ اپنے وکلا کے ہمراہ نئی دہلی کی تیس ہزاری عدالت میں پیش ہوئے تاہم سماعت کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

کیس کی 28 اگست کو ہونے والی سماعت میں ہنی سنگھ کی اہلیہ شالینی تلوار عدالت میں رو پڑی تھیں اور کہا تھا کہ انہوں نے ہنی سنگھ کو اپنی زندگی کے 10 سال دیے اور بدلے میں انہوں نے انہیں چھوڑ دیا۔

خیال رہے کہ بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے خلاف ان کی اہلیہ شالینی تلوار نے جنسی و گھریلو تشدد سمیت متعدد الزامات عائد کیے ہیں اور ان پر مقدمہ بھی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شالینی تلوار نے اپنے شوہر ہنی سنگھ پر گھریلو تشدد سمیت جنسی تشدد، ذہنی ہراسانی اور مالی تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان پر مقدمہ دائر کر دیا ہے اور 20 کروڑ بھارتی روپے زرتلافی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ہنی سنگھ نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ہنی سنگھ نے اپنی اہلیہ شالینی تلوار کو پہلی بار ایک بھارتی ٹی وی شو میں متعارف کرایا تھا۔

مزید خبریں :