04 ستمبر ، 2021
پاکستان نے تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ" میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف تین ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر یعنی 83 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
پروگرام میں بتایا گیا کہ حکومت نے مارکیٹ ویلیو سے 30 فیصد منہگی ایل این جی خریدی لیکن قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعے کو 5 سال پہلے قطر سے 13.3 فیصد کے معاہدے پر دو سابق سیکریٹری پیٹرولیم، پی ایس او، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کے سابق ایم ڈیز کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔