03 ستمبر ، 2021
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو اکتوبر کے ٹینڈر کے لیے ایل این جی کے سپلائر نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے میزبان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وزارت پیٹرولیم کی نااہلی کی وجہ سے ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں ملکی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔
میزبان کے مطابق ملکی خزانے کو ہونے والا یہ نقصان عوام کو مہنگی بجلی اور مہنگی سی این جی بیچ کر پورا کرنا پڑے گا۔
پروگرام میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی ایس او کو اکتوبر کے ٹینڈر کے لیے ایل این جی کا کوئی سپلائر نہیں ملا۔