Time 05 ستمبر ، 2021
پاکستان

دفتر خارجہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کر رہا ہے، علی محمد خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نےکہا ہےکہ دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیےکوششیں کر رہا ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان  سے بھی عافیہ صدیقی کی رہائی میں کردار ادا کرنےکی درخواست کریں گے۔

وزیر مملکت علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ میری دعا ہےکہ اللہ ہم سے بھی محمود غزنوی والا کام لے۔


مزید خبریں :