Time 05 ستمبر ، 2021
پاکستان

گجرات میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی انتقال کرگئی

گجرات میں اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی انتقال کرگئی جب کہ پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ لڑکی کی موت زہریلی گولیاں کھانے سے ہوئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گجرات کے علاقے غازی چک میں اجتماعی زیادتی اور لڑکی کے انتقال کے واقعےکی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے، اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 3 افراد نے3 ستمبرکی رات غازی چک میں لڑکی کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کی، حالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کوپھینک کر فرار ہوگئے، بعد میں لڑکی دم توڑ گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لڑکی کی موت زہریلی گولیاں کھانے سے ہوئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آجائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ لڑکی کے متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ لواحقین کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پریقینی بنائی جارہی ہے۔  

مزید خبریں :