06 ستمبر ، 2021
افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی جاں بحق ہوگئے۔
گزشتہ کئی روز سے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے جبکہ طالبان کی جانب سے آج صوبے کے تمام اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی مارے گئے۔
افغان میڈیا رپورٹس میں مزاحمتی فورس کے دیگر اہم کمانڈرز کی بھی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں طالبان مخالف قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے جنگ روکنے کی مشروط پیشکش کی تھی۔