Time 06 ستمبر ، 2021
پاکستان

شہبازشریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے تحویل میں لینے کیلئے کارروائی شروع

لاہور:  قومی احتساب بیورو (نیب) نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے تحویل میں لینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے رابعہ عمران اور علی عمران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کیلئے رجسٹریشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب کی جانب سے ایکسائز، کوآپریٹو، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی سمیت دیگر اداروں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں جس میں علی عمران اور رابعہ عمران کے نام پر موجود ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب تمام اثاثہ جات کی فہرست مکمل ہونے پر قبضے کی کارروائی کرے گا۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت نے کیس میں ملزمان کی مسلسل غیر حاضری پرکارروائی کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :