پاکستان
Time 06 ستمبر ، 2021

گرین لائن بس منصوبےکا افتتاح کب ہوگا؟ گورنر سندھ نے ایک اور ڈیڈلائن دیدی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک ماہ بعد کراچی میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کرنےکا اعلان کردیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کے سی آر منصوبہ وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے،  ایک ماہ بعد گرین لائن بس منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میں خود گرین لائن منصوبے کو مانیٹر کر رہا ہوں،  ابھی تک کراچی میں ٹرانسپورٹ بہتر کرنے کا سسٹم نہیں بن سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ برساتوں میں جس کا دل چاہتا ہےکریڈٹ لینے لگ جاتا ہے،  روڈ پر جو حضرات نکلے ہیں وہ کام کرکے دکھائیں، کراچی کے تین بڑے نالوں پر وفاق نےکام کرایا ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2016 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کے گرین لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اسے ایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گرین لائن منصوبہ  تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں :