کھیل
Time 06 ستمبر ، 2021

پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی ہیڈ کوچ لانے کا منصوبہ بنالیا

بورڈ نے عارضی طور پر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو ذمہ داریاں سونپی ہیں: فائل فوٹو
 بورڈ نے عارضی طور پر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو ذمہ داریاں سونپی ہیں: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نئے کوچز کی تلاش کے لیے جلد کارروائی کا آغاز کرے گا۔

مصباح الحق اور وقار یونس کے کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہونے کے بعد عارضی طور پر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کی تلاش کے لیے پی سی بی جلد عمل کا آغاز کرے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دیا جائے گا اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کوچزکی تقرری کا عمل پورا کرنے کا وقت ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے غیر ملکی ہیڈ کوچ کی تقرری کا منصوبہ بنایا ہوا ہے اور اس کے لیے انگلینڈ کے پیٹرمورز کا نام گردش کررہا ہے جب کہ قوی امکان یہی ہے کہ پیٹر مورزہی پاکستان ٹیم کے نئے کوچ ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں :