07 ستمبر ، 2021
اداکار اور کامیڈین عمرشریف کی سوشل میڈیا پر تشویش ناک حالت کی جھوٹی خبروں پر ان کے بیٹے نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلاہیں لیکن ان کے علاج کاسلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔
سوشل میڈیا پر معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی تشویش ناک حالت کی خبروں کے بارے میں عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا کہ کافی عرصے سے والد صاحب دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ یاداشت بھی خراب ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کاسلسلہ جاری ہے، ان کے ٹھیک ہوتے ہی ان کےساتھ ویڈیو جاری کروں گا۔
جواد عمر نے کہا کہ عمر شریف کی صحت کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر منفی اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، بس ان کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔