کھیل
Time 07 ستمبر ، 2021

’وقار یونس کا کوچنگ میں اتنا کم بیک ہوا جتنا کسی پلئیر کا نہیں ہوا ہو گا‘

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے غیر ملکی کوچز کے علاوہ اب کوئی چوائس نہیں۔

اپنے بیان میں عاقب جاوید نے کہا کہ وقار یونس کبھی کوچ تھے نہ بن سکتے ہیں، وہ اب کمنٹری کے بجائے کوچنگ سیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ مصباح کو جب ذمہ داری دی گئی ،اس وقت ہی کہا تھا اس سے بڑی ناانصافی نہیں ہو سکتی۔

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے وقار یونس کا کوچنگ میں اتنا کم بیک ہوا جتنا کبھی کسی پلئیر کا نہیں ہوا ہو گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اچانک مصباح الحق ہیڈ کوچ اور وقار یونس بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔

ان کی جگہ ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق عبوری کوچز کے فرائض انجام دیں گے۔ بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئیں کہ مصباح الحق نے سلیکشن معاملات میں مشاورت نہ کرنے پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔

مزید خبریں :