دنیا
Time 07 ستمبر ، 2021

ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کا الزام مسترد کردیا

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کے الزام کو واضح طور پر رد کرتے ہوئے اسے پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پریس کانفرنس میں عبوری حکومت کے لیےکابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے معاملات بالخصوص پنجشیر میں پاکستان کے کردار کو رد کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پنجشیر میں کوئی جنگ نہیں ہورہی ، وہاں مکمل امن ہے۔

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مداخلت افواہ ہے، پاکستان کی مداخلت کی افواہیں دودہائیوں سے گردش کرتی آئی ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہم مکمل آزادی سےکام کرتے ہیں اور کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرتے، ہم اس قابل ہیں کہ اپنے ملک پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف لڑسکیں، ہم نے اسلام اور اس ملک کے لیے پوری دنیا سے جنگ لڑی ہے اور اس کے لیے بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں۔

مزید خبریں :