سدھارتھ کی وہ کون سی خواہش تھی جو پوری نہ ہو سکی؟

اداکار سدھارتھ شکلا باپ بننے کے خواہشمند تھے:بھارتی میڈیا —فوٹوفائل
 اداکار سدھارتھ شکلا باپ بننے کے خواہشمند تھے:بھارتی میڈیا —فوٹوفائل

بالی وڈ اداکار اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کی آخری اور کبھی نہ پوری ہونے والی خواہش منظر عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار سدھارتھ شکلا باپ بننے کے خواہشمند تھے۔

سدھارتھ شکلا  بگ باس کے سیزن 14 میں بطور ’ طوفانی سینیئر‘ 2 ہفتے کے لیے شریک ہوئے تھے

بگ سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا شو کے سیزن 14 میں بطور ’ طوفانی سینیئر‘ 2 ہفتے کے لیے شریک ہوئے تھے، بعد ازاں حنا خان اور گوہر خان  سے گہری دوستی کے دوران انھوں نے دونوں سے اپنی ذاتی باتیں بھی شیئر کی تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سدھارتھ شکلا نے ایک بار اداکارہ گوہر خان اور حنا خان سے اپنے باپ بننے کی خواہش کا ذکر کیا تھا، ساتھ ہی سدھارتھ نے اپنی بچپن کی یادوں کا بھی تذکرہ کیا تھا۔

میں باپ بننا چاہتا ہوں اورمیں جانتا ہوں  میں ایک بہت اچھا والد بنوں گا

سدھارتھ نے انہیں کہا تھا کہ میں باپ بننا چاہتا ہوں اور مجھے پتا ہے کہ میں ایک بہت اچھا والد بنوں گا۔

سدھارتھ نے انھیں یہ بھی بتایاتھاکہ اداکار کا اپنے والد سے بڑا گہرا تعلق تھا لیکن ان کے ماڈلنگ کرنے کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی اداکار  سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے جس پر ان کے مداح کافی غم زدہ ہیں۔

مزید خبریں :