پاکستان
Time 08 ستمبر ، 2021

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی زائد بلنگ سے متعلق خبر پر نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی صارفین کو 37 روز کے بجلی کے بل بھیجنے کی جیونیوز کی خبر پر نوٹس لے لیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ میڈیارپورٹ میں جنوری سے میٹر ریڈنگ کی تاریخ میں ردو بدل اور تاخیر کا دعویٰ کیا گیا، اس ضمن میں پارور ڈویژن حکام کو ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے احکامات دیدیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دانستہ کوتاہی ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

37 روز تک کی بنیاد پر بھیجے جانے کا انکشاف

جیو نیوز کی تحقیقات کے مطابق، 8 ماہ کے دوران ملتان، سکھر، کراچی، لاہور، حیدر آباد، گجرانوالہ اور فیصل آباد کے لاکھوں صارفین کو بجلی کے بل طے شدہ 31 روز کے بجائے 37 روز کی بنیاد پر کئی بار بھیجے گئے۔

جیو نیوز کے مطابق ،ان 8 ماہ کے دوران 37 روز کے دوران استعمال کی گئی بجلی کے سب سے زیادہ بل ملتان کی پاور کمپنی میپکو نے بھیجے۔

31روز میں 300 یونٹ کا بل 3200 روپے بنتا ہے، لہٰذا اس طرح صرف ایک روز کے اضافے سے بلوں میں 600 روپے کا اضافہ ہوجا تا ہے۔

خیال رہے کہ اس طرح بل زیادہ ریٹ والے سلیب کے لحاظ سے بنے گا اور صارف کو زیادہ رقم ادا کرنی پڑے گی۔ مکمل خبر پڑھیں۔

مزید خبریں :