دنیا
Time 08 ستمبر ، 2021

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلد بازی نہیں کریں گے، ترکی کا اعلان

دنیاکو بھی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلدی نہیں ہونی چاہیے، ترک وزیر خارجہ— فوٹو:فائل
دنیاکو بھی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلدی نہیں ہونی چاہیے، ترک وزیر خارجہ— فوٹو:فائل

ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے اعلان کیا ہے کہ ترکی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلد بازی نہیں کرے گا۔

اپنے ٹی وی انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ دنیاکو بھی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلدی نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ متوازن حکمت عملی کی ضرورت ہے اور ترکی مختلف عوامل کی بنیاد پر فیصلہ لے گا۔

میولوت چاوش اولو نے امید کا اظہار  کیا کہ افغانستان میں نوبت خانہ جنگی تک نہیں پہنچے گی۔

ترک وزیرخارجہ کے مطابق افغانستان میں اس وقت معاشی بحران اور قحط جیسی صورتحال ہے جبکہ ہم قطر اور امریکا سے کابل ائیرپورٹ سے متعلق بات کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے اپنی عبوری کابینہ کا اعلان کیا تھا جس میں ملا محمد حسن اخوند کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ملا عبدالغنی برادر اورمولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔

مزید خبریں :