گوگل فوٹوز میں سے ڈیلیٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز کو کیسے واپس لایا جائے؟

تاہم یہ تب ہی ممکن ہوگا جب آپ نے گوگل فوٹو زکے بیک اپ اور سینک (Back-Up and Sync) کا فیچر اکٹیویٹ کیا ہوا ہوگا —فوٹو: فائل
تاہم یہ تب ہی ممکن ہوگا جب آپ نے گوگل فوٹو زکے بیک اپ اور سینک (Back-Up and Sync) کا فیچر اکٹیویٹ کیا ہوا ہوگا —فوٹو: فائل 

گوگل فوٹوز خاص طور پر اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز کا بیک اپ  رکھنے کیلئے سب سے پسندیدہ کلاؤڈ اسٹوریج آپشنز میں سے ایک ہے ۔

 گوگل فوٹوز  تصاویر کا بیک اپ رکھنے اور کسی بھی وقت کسی بھی ڈیوائس کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا تا ہے لیکن شرط ہے کہ آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ سے اس ڈیوائس میں سائن ان (sign in) ہوں ۔

اگر آپ آن لائن فری  فوٹو بیک اپ سروس کے بارے میں بات کریں  تو گوگل فوٹو زبہترین آپشن ہے لیکن اگرآپ سے گوگل فوٹوز میں سے  تصاویر یا ویڈیوز ڈیلیٹ ہوجائیں تو؟ 

پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کیسے گوگل فوٹوز میں سے ڈیلیٹ شدہ تصاویر  اور ویڈیوزکو واپس لاسکتے ہیں۔

گوگل فوٹوز  تصاویر اور ویڈیوز کی چہرے ، لوکیشن ،وقت اور کئی دوسرے ایلبم کے آپشنز  کے ذریعے بڑے منظم طریقے سے درجہ بندی کرتا ہے ۔

یہاں تک کہ جو تصاویر اور ویڈیوز آپ گوگل فوٹو ز میں سے ڈیلیٹ کر دیتے ہیں  وہ ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ ہونے  سے پہلے 60 دن کے لیےٹریش کے فولڈر میں موجود ہوتی ہیں اور ان کو واپس لانا ممکن ہے ۔

تاہم  یہ تب ہی ممکن  ہوگا  جب آپ نے گوگل فوٹو زکے بیک اپ اور سینک (Back-Up and Sync) کا  فیچر اکٹیویٹ کیا ہوا ہوگا۔

گوگل فوٹوز سے ڈیلیٹ  شدہ تصاویر اور ویڈیوز کو واپس لانے کرنے کا طریقہ

  • سب سے پہلے آپ اینڈرائیڈ فون ، اینڈرائیڈ ٹیبلٹ ، آئی فون یا آئی پیڈ پر تصویر یا ویڈیو کو واپس لانے  کیلئے گوگل فوٹوز ایپ کھولیں۔
  • اس کے بعد نیچے ، لائبریری کے آپشن کو دبائیں اور ٹریش کے  فولڈر میں جائیں۔
  • پھر وہ تصویر یا ویڈیو تلاش کریں جسے آپ واپس لانا چاہتے ہیں ، تصویر یا ویڈیو مل جانے کے بعد اس  کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔
  • نیچے ری اسٹوی کے آپشن کو دبائیں ،جس کے بعد  تصویر یا ویڈیو  فون کی گیلری، گوگل فوٹو لائبریری یا جس ایلبم میں وہ پہلے موجود تھی وہاں دوبارہ چلی جائے گی۔

مزید خبریں :