Time 09 ستمبر ، 2021
دنیا

حقانی خاندان کےافراد کو بلیک لسٹ میں شامل کرنا دوحہ معاہدےکی خلاف ورزی ہے، ذبیح اللہ

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نامزد نائب وزیر اطلاعات اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حقانی خاندان کےافراد کو امریکی بلیک لسٹ میں شامل کرنا دوحہ معاہدےکی خلاف ورزی ہے۔

اپنے بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حقانی خاندان بھی طالبان کی ’امارت اسلامی ‘ کا حصہ ہیں، ان کی کوئی علیحدہ شناخت یا تنظیم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام طالبان حکام کو امریکی اور اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے۔

مزید خبریں :