’عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں‘، اہلیہ نے دعا کی اپیل کردی

فیس بک پر عمر شریف  اہلیہ زرین عمر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی —فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 فیس بک پر عمر شریف  اہلیہ زرین عمر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی —فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے سینیئر کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں سے ان کی صحت کیلئے دعا کی اپیل کردی۔

فیس بک پر عمر شریف کے تصدیق شدہ پیج پر ان کی اہلیہ زرین عمر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ عمر شریف کے لیے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

زرین عمر نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ برائے مہربانی جتنا ہوسکے ان کے لیے دعا کریں۔

عمر شریف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے حکومت سے مالی نہیں بلکہ سفری انتظامات سے متعلق مدد مانگی ہے۔

برائے مہربانی جتنا ہوسکے ان کے لیے دعا کریں:اہلیہ کی مداحوں سے اپیل— فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
برائے مہربانی جتنا ہوسکے ان کے لیے دعا کریں:اہلیہ کی مداحوں سے اپیل— فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

والد کا علاج امریکا میں ممکن ہے،کورونا کے باعث سفری مشکلات ہیں،جواد عمر

اس حوالے سے عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ والددل کےعارضے میں مبتلا ہیں، تین روز قبل اسپتال میں داخل کیا گیا،  والد کا علاج امریکا میں ممکن ہے، کورونا کے باعث سفری مشکلات زیادہ ہیں۔

جواد عمر نے کہا کہ وزیراعظم سے ویزہ اور سفری سہولیات کے لیے اپیل کی ہے،  جتنا جلدی بیرون ملک جانا ممکن ہو انتظام کیا جائے، دیر نہیں کرسکتے،  دعا کریں کہ عمر شریف ایک بار پھر عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  سوشل میڈیا پر عمر شریف کی  ایک  ویڈیو وائرل ہوئی تھی  جس میں معروف کامیڈین  نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے لیے مدد طلب کی تھی۔

ویڈیو پیغام میں عمر شریف کا کہناتھا کہ  ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہیے،ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے ،میں عمر شریف جناب وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوں ، عمران خان صاحب!جب بھی آپ نے کوئی چیز کی ہے آپ نے مجھے کال کیا ہے میں نے آپ کی آوز پر لبیک کہا ہے اسی لیے مجھے بھی یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل کامیڈین کے صاحبزادے جواد عمر کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ ان کے  والد دل کی تکلیف میں مبتلاہیں لیکن ان کے علاج کاسلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :