Time 10 ستمبر ، 2021
کھیل

رمیز راجہ ٹیم سلیکشن میں مداخلت نہیں کرسکتے: چیف سلیکٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم  نے کہا ہےکہ متوقع چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ٹیم سلیکشن میں مداخلت نہیں کرسکتے۔

محمد وسیم  نے جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ وہ قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل اور فائنل کھیلتے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کی ٹیم میں ابھی تبدیلی کا نہیں سوچا لیکن ضرورت پڑی تو ٹیم میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ ٹیم سلیکشن میں مداخلت نہیں کرسکتے، وہ صرف ٹیم کی منظوری دے سکتے ہیں جب کہ  رمیز راجہ سے نئی سلیکشن کمیٹی اور طریقہ کار پر کوئی بات نہیں ہوئی، معین خان اور ندیم خان سے اعظم خان کی سلیکشن پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔

چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ ایسا کہنے والے درست نہیں کہ بورڈ میں مجھے وسیم اکرم لائے ہیں، چیف سلیکٹر بننے کے بعد وسیم اکرم سے رابطہ کم ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان کی فارم اور فٹنس پر تشویش تھی لیکن ویسٹ انڈیز کے دورے میں شاداب خان نے ردھم حاصل کیا۔

مزید خبریں :