10 ستمبر ، 2021
صوبہ پنجاب کے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کے بعد کابینہ میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 وزرا سے وزراتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے، دونوں وزرا کی کارکردگی بھی غیرتسلی بخش قراردی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک وزیر کی وزارت کابینہ اجلاسوں میں جارحانہ رویے کے باعث خطرےمیں ہے جبکہ ٹیکس سے متعلقہ وزیر کا قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی پر ایک اور وزیر کی وزرات بھی جانے کا امکان ہے جبکہ ایک اہم وزیر کاروباری مصروفیات کے باعث وزارت چھوڑنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پولیس کو تبدیل کیا گیا تھا۔