Time 11 ستمبر ، 2021
پاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان، گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان ہے اور مختلف برانڈز کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ ہوا ہے اور 370 روپے تک فی لیٹر اضافے کے بعد کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر ہوگئی  ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی ہے، کسٹرڈ، کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈشز کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے ہیں۔

فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے ،ٹشو ڈبہ 15 روپے، ٹشو رول 5 روپے،کالی مرچ کے ڈبےکی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔

چلی،گارلک، بی بی کیو، پِیزا ساس ،صابن، ٹی مکس، لیکوٹ فلو کلینرکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والے مختلف برانڈز پر قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا ۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کاکہناہےکہ مختلف کمپنیوں سے جن نرخوں پراشیاء خریدتے ہیں، انہیں پرفروخت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :