پاکستان
Time 11 ستمبر ، 2021

10 افرادکیخلاف زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون بے نقاب

خاتون کےخلاف بھی قحبہ خانہ چلانے، فراڈ، چوری، دھمکیاں دینے اور دھوکا دہی کےالزامات کے تحت 7 مقدمات درج ہیں،فوٹو: فائل
 خاتون کےخلاف بھی قحبہ خانہ چلانے، فراڈ، چوری، دھمکیاں دینے اور دھوکا دہی کےالزامات کے تحت 7 مقدمات درج ہیں،فوٹو: فائل

لاہورکی ایک خاتون نے 10 افرادکے خلاف مختلف ناموں سےمختلف شہروں میں زیادتی کے مبینہ جھوٹے مقدمات درج کرادیے۔

جیونیوز نےمبینہ طور پر جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کا نام عظمیٰ شہزادی ہے، جس نے تحریم، خنسہ، شازیہ اور طیبہ کے ناموں سے لاہور، رحیم یار خان، لودھراں، احمد پور اور ملتان میں 10مختلف افراد کےخلاف مقدمات درج کرائے۔

 ان افراد میں ایک ایم پی اے سمیت محکمہ داخلہ اورانکم ٹیکس کے افسران بھی شامل ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ تحقیقات میں یہ تمام مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے جو خارج کردیے گئے ہیں، تاہم اس خاتون کےخلاف بھی قحبہ خانہ چلانے، فراڈ، چوری، دھمکیاں دینے اور دھوکا دہی کے الزامات کے تحت 7 مقدمات درج ہیں۔

مزید خبریں :