پاکستان
Time 12 ستمبر ، 2021

کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے ن لیگ پراعتماد کا اظہارکیا، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےکہاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ن لیگ  پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں جو کامیابی مل رہی ہے، عوام کا مسلم لیگ ن پر بھروسے اور یقین کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یقین دلاتے ہیں کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ن لیگ پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے اب تک کے 205 میں سے 161 وارڈز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 51، آزاد امیدوار 43، مسلم لیگ ن کے 37، پیپلزپارٹی کے 12، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 4، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

مزید خبریں :