13 ستمبر ، 2021
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سابقہ شوہر کے ہاتھوں تیزاب گردی کا شکار خاتون دوران علاج چل بسیں۔
پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد میں گزشتہ ماہ تیزاب گردی سے زخمی ہونے والی خاتون سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج جاں بحق ہوگئیں۔
21 سالہ مقتولہ رمشا پر اس کے سابقہ شوہر ذیشان نے تیزاب پھینکا تھا۔ مقتولہ 23 دن سول اسپتال میں زیر علاج رہیں۔
ملزم ذیشان واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ رمشا اور ملزم ذیشان ٹک ٹاکر بھی تھے۔
واقعے کامقدمہ مقتولہ کی ہی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں درج ہے۔
مقتولہ کے والد کا کہنا تھا کہ رمشا نے ذیشان سے تقریباً 2 سال قبل کورٹ میرج کی تھی تاہم گزشتہ سال ذیشان نے زبانی اسے طلاق دی تھی جس کے بعد رمشا اپنے والدین کے گھر آگئی تھی۔
طلاق کے بعد ملزم ذیشان رمشا کو ہراساں کرتا رہا اور پھر ایک دن اس پر تیزاب پھیک دیا۔