دنیا
Time 13 ستمبر ، 2021

یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین صورتحال کا جائزہ لینے کابل پہنچ گئے

افغانستان کے لیے امدادی کی ضرورت ہے: فلیپو گرانڈی — فوٹو: طلوع نیوز
 افغانستان کے لیے امدادی کی ضرورت ہے: فلیپو گرانڈی — فوٹو: طلوع نیوز

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین بے گھر افراد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کابل پہنچ گئے ہیں۔

یو این ہائی کمشنر  فلیپو گرانڈی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے امدادی کی ضرورت ہے، 35 لاکھ بےگھرافراد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے انسانی امداد بھیجنے سے متعلق اقوام متحدہ کا اجلاس آج جینیوا میں ہو گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی آدھی آبادی کو امداد کی ضرورت ہے۔

امدادی کوآر ڈینیٹر اقوام متحدہ کے مطابق آج افغان نائب وزیراعظم سے فلاحی اداروں کو آزادانہ کام کرنے کی تحریری یقین دہانی کی امید ہے۔

مزید خبریں :