دنیا
Time 13 ستمبر ، 2021

نائیجیریا: مسلح افراد نے جیل پر حملہ کرکے 200 سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نائیجیریا میں مسلح افراد نے جیل پر حملےکرکے وہاں موجود  240 قیدیوں کو رہا کرالیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی ریاست کوبی میں بھاری ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں نے جیل پر حملہ کیا ، اس دوران ان کا سکیورٹی گارڈز سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

خبرایجنسی کے مطابق حملہ آور وں نے جیل میں موجود  240 قیدیوں کو رہا کرالیا اور سب باآسانی فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق جیل میں اس وقت 294 قیدی تھے جن میں سے 70 سزا یافتہ تھے اور باقی ٹرائل پر تھے۔

حکام کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ مفرور قیدیوں کو دوبارہ پکڑنے میں مدد کریں اور  اس سے متعلق جسے بھی اطلاع ہو وہ مقامی حکام سے رابطہ کرے۔

حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے تاہم نائیجیریا میں مختلف جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں جو پہلے بھی جیلوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :