Time 13 ستمبر ، 2021
پاکستان

دسویں، بارہویں کے طلبہ کو پاس کرنے کے معاملے پر سندھ کے وزیر تعلیم کا اہم بیان

، وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام فیصلوں پر سندھ آمادہ نہیں ہے: سردار شاہ/ فائل فوٹو
، وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام فیصلوں پر سندھ آمادہ نہیں ہے: سردار شاہ/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم نے  امتحانات سے متعلق وفاقی وزیر تعلیم کے فیصلے سے اتفاق نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ شفقت محمود کے اعلانات سے سندھ متفق نہیں، وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام فیصلوں پر سندھ آمادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں امتحانات ہوچکے ہیں اور کورونا وبا کے دوران بہترین انداز سے امتحانات منعقد کروائے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سال میں دوبار امتحانات کی تجویز کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لے جائیں گے اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کو ہی حتمی فیصلہ تصور کیا جائےگا۔

واضح رہےکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :