14 ستمبر ، 2021
اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہےکہ انہیں پورا یقین ہے عمران خان انہیں سینیٹر منتخب کروائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آرسےکہوں گا کہ ٹیکس گوشوارےجمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شرح نمو 5 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورت حال پریشانی کا باعث نہیں، یہ ساڑھے چار فیصد کم ہو کر جی ڈی پی کا 81.1 فیصد رہ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی قیمت مزید نہیں بڑھنے دیں گے جب کہ یکم اکتوبر سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتے۔