15 ستمبر ، 2021
کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی44 بسوں کی پہلی کھیپ 18 ستمبر کو چین سے کراچی پورٹ پہنچےگی۔
ذرائع نے جیو نیوزکوبتایا ہےکہ 44 بسوں کی پہلی کھیپ 18 ستمبرکو چین سے کراچی پورٹ پہنچےگی۔
پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائےگی،بسیں مکمل ائیرکنڈیشنڈ ہوں گی جن میں 200 سے 250 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے نشستیں مختص ہوں گی، منصوبے کے پہلے مرحلے کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص کی گئی ہیں۔
گذشتہ دنوں گورنر سندھ نے اکتوبر میں گرین لائن منصوبے کے افتتاح کا دعویٰ کیا تھا۔
خیال رہے کہ گرین لائن بس منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا اور اسے ایک سال میں مکمل ہونا تھا تاہم تاحال اس منصوبے پر کام جاری ہے۔