دنیا
Time 15 ستمبر ، 2021

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا ہے —فوٹو:فائل
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا ہے —فوٹو:فائل 

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے اجتماعی  بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید 1400 فلسطینیوں نے رواں ہفتے کے آخر میں بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ اپنے  مطالبات پورے ہونے کی وجہ سے واپس لے لیا ۔

فرانسیسی خبر رساں ایجسنی ( اے ایف پی )کے مطابق 6 ستمبر کو اسرائیل کی ہائی سکیورٹی جیل سے6 قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی تھی۔

فلسطینی حکام کے مطابق قیدیوں کے سیکڑوں ساتھیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کردیا گیا  تھا اور تلاشی کے دوران ذاتی اشیاء کو بھی ضبط کرلیا گیا تھا۔

قیدیوں سے متعلق فلسطینی اتھارٹی کمیشن نے جیل میں موجودہ حالات کے خلاف جمعے سے  بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم بدھ کے روز  مطالبات پورے ہونے کے بعد اجتماعی بھوک ہڑتال کے فیصلے کو واپس لے لیا گیا۔

اسرائیل جیل سروس کے ترجمان نے کہا کہ بدھ تک نہیں لگ رہا تھا  کہ بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی  لیکن انہوں نے  اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ قیدیوں کے مطالبات پورے ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :