15 ستمبر ، 2021
وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف پنجاب کی سیاسی ٹیم نے ملاقات کی اور صوبے میں سیاسی اور انتظامی محاذ پر درپیش چیلنجز پرگفتگو کی۔
وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے امیدواروں کی تلاش کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے لیے ابھی سے امیدوار تلاش کیے جائیں، اچھےکردار کے مالک ،عوامی مقبولیت والے امیدوار سامنے لائے جائیں۔
وزیراعظم نے سابق دورحکومت میں بنےجعلی ووٹوں کامعاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھانے کی ہدایت بھی کردی۔
آئندہ بلدیاتی انتخابات سےمتعلق وزیراعظم نے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ ہر ماہ پارٹی کارکنوں سےایک بارملاقات کریں گے۔