دنیا
Time 15 ستمبر ، 2021

چین: کورونا کیسز سامنے آنے پر مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن سخت

مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پرکورونا ٹیسٹ شروع کردیے گئے: فائل فوٹو
مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پرکورونا ٹیسٹ شروع کردیے گئے: فائل فوٹو

چین میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین نے بدھ کے روزکورونا کیسز میں اضافے کے بعد اپنے  مختلف شہروں میں بڑے پیمانے  پرکورونا ٹیسٹ شروع کردیے اور ساتھ ہی لاک ڈاؤن مزید سخت کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

چین کے صوبے فوجیان کے مختلف ٹول اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات کردیے گئے ہیں جب کہ  شيامن شہر کے مختلف علاقوں  میں ڈیلٹا ویرینٹ پھیلنے کے باعث سفر پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

چین کے قومی صحت کمیشن کا کہنا ہےکہ صوبے فوجیان کے مختلف علاقوں میں  مزید 50  کورونا کیسز  سامنے آئے ہیں، فوجیان  میں  حالیہ دنوں میں کم از کم 152 نئے کیسز سامنے آئے ہیں  جس کے بعد شہریوں کوگھروں میں رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جب کہ   تفریح گاہوں ​​، کھانے اور فٹنس کے مقامات کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف  سرگرمیوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :