ایشین اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی کیوئسٹ حارث طاہر سیمی فائنل میں ناکام

پاکستانی کیوئسٹ نے متعدد مواقع پر اہم بالز مس کرکے ایرانی پلیئر کو کم بیک کا موقع دیا اور فریم میں اپنی گرفت گنوائی: فائل فوٹو
پاکستانی کیوئسٹ نے متعدد مواقع پر اہم بالز مس کرکے ایرانی پلیئر کو کم بیک کا موقع دیا اور فریم میں اپنی گرفت گنوائی: فائل فوٹو

پاکستان کے حارث طاہر دوحہ میں جاری ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ناکام ہوگئے۔

 پاکستانی کیوئسٹ کو  تجربہ کار  ایرن کے عامر سرکوش نے 3-5 سے شکست دی اور  سیمی فائنل میں ناکامی کے بعد حارث طاہر کانسی کے میڈل کے حقدار بنے۔

اپنا پہلا بڑا ٹورنامنٹ کھیلنے والے حارث طاہر اور ایران کے ٹاپ پلیئر عامر سرکوش کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم دونوں کے درمیان تجربے کا فرق واضح نظر آیا۔

 پاکستانی کیوئسٹ نے متعدد مواقع پر اہم بالز مس کرکے ایرانی پلیئر کو کم بیک کا موقع دیا اور فریم میں اپنی گرفت گنوائی۔

 ابتدائی 6 فریمز تک مقابلہ 3-3 سے برابر رہا ، عامر نے پہلا فریم جیتا تو حارث نے دوسرا، پھر عامر نے برتری لی جس کو حارث نے برابر کیا تاہم ساتویں اور آٹھویں فریم میں پاکستانی کیوئسٹ کی غلطیوں کا ایرانی پلیئر نے خوب فائدہ اٹھایا۔ 

آٹھویں فریم میں ایک موقع  پر حارث کو میچ برابر کرنے کا سنہری موقع ملا تھا لیکن انہوں نے ایک آسان ریڈ بال مس کردی جس کے بعد عامر نے فریم کلیئر کرکے مقابلہ 3-5 سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 

سیمی فائنل میں شکست کے بعد 21 سالہ حارث طاہر کو برانز میڈل پر اکتفا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ 36 ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 کیوئسٹ حارث طاہر اوربابر مسیح نے حصہ لیا تھا۔

مزید خبریں :