Time 15 ستمبر ، 2021
دنیا

کابل: شہریوں کو ہفتے میں ایک ہزار افغانی نکالنے کی اجازت، بینکوں پر رش لگ گیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بینکوں میں رش لگ گیا۔

رپورٹس کے مطابق کابل میں بینکوں کے باہر رقم نکالنے کیلئے عوام کی لمبی قطاریں لگی گئیں اور یہ رش بینکوں کے کھلنے بعد سے اب تک ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں صرف ایک ہزار افغانی ہی نکال سکتے ہیں جبکہ رقم نکلوانے کیلئے ایک دن پہلے نام درج کرانا پڑتا ہے۔

اُدھر ایک بیان میں افغان سینٹرل بینک نے شہریوں کو مقامی کرنسی استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان نے شہریوں سے اپنے گھروں کو واپس آنے کی اپیل کی ہے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو میں مقامی طالبان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن قائم ہوچکا ہے لہٰذا شہری گھروں کو واپس آسکتے ہیں۔

مزید خبریں :