پاکستان
17 اکتوبر ، 2012

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹیڈ آپریشن ، درجنوں زیر حراست

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹیڈ آپریشن ، درجنوں زیر حراست

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹیڈ آپریشن کر کے دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ منشیات اور جوئے کا سامان برآمد کر لیا۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے حاجی مرید گوٹھ اور بکرا پڑی کے علاقوں میں ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران 20 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں منشیات اور جوئے کا سامان برآمد کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے منگھو پیر کے علاقے کں واری کالونی میں ٹارگٹیڈ آپریشن کے کے آٹھ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آمد کر لیا ہے جبکہ رینجرز کی گلستان جوہر کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :