Time 16 ستمبر ، 2021
پاکستان

عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے ہیں۔

‏شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمر شریف اپنے علاج کے لیے اہلخانہ کے ہمراہ جلد امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ نے تعاون پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم بھی دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اداکار عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس بھی کل تک کراچی پہنچ جائے گی، کچھ دیر میں عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ مل جائیں گے۔

مزید خبریں :