Time 16 ستمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

منی لانڈرنگ کیس: بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی پھر طلبی

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو منی لانڈرنگ کیس میں 25 ستمبر کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو منی لانڈرنگ کیس میں 25 ستمبر کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھارتی انسداد معاشی جرائم کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے  منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو منی لانڈرنگ کیس میں 25 ستمبر کو  دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا  کا کہنا ہے کہ جیکولین فرنینڈس سےکروڑوں(بھارتی) روپےکے فراڈ کرنے والے ملزم سکیش چندر شیکھرکےکیس میں تفتیش کی جاری ہے اور اس سلسلے میں اداکارہ سے 30 اگست کو بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نئی دہلی میں 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی۔

بھارتی میڈیا کیرپورٹ کے مطابق جیکولین کو  دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے کیونکہ  پہلے ان  کی پوچھ گچھ مکمل نہیں ہوئی تھی۔ 

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ نورا فتیحی کو بھی معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھاکہ جیکولین فرنینڈس کیس میں ملوث نہیں بلکہ وہ مقدمے کی مبینہ گواہ ہیں اس لیے ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :